تحریک انصافنے لوگوں سے روزگار چھین لئے،جواد احمد

تحریک انصافنے لوگوں سے روزگار چھین لئے،جواد احمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وزراء اور دیگر قائدین کو ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے شرم محسوس کرنی چاہیے ان لوگوں نے دو سال کے دوران لاکھوں لوگوں سے روز گار اور روٹی چھین لی ہے اور اب تک پاکستان کی کمزور ترین حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

،کراچی کا مسئلہ 3000ارب روپیہ میں بارہا حل ہوسکتا تھا مگر یہ روپیہ کہاں گیا اس کاجواب نہ تو حکومت سندھ کے پاس ہے ار نہ ہی وہاں کی اپوزیشن جماعتوں کے پاس،لاہور کے حالات بھی کراچی سے مختلف نہیں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگادیا ہے ان باتوں کا اظہار انھوں نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر اپنے ردعمل کے طور پر دیا ان کا مزید کہنا تھا کہ دو سالوں میں حکومت نے صرف قرضے لینے اور قوم کو تسلیاں دینے کے سوا کچھ نہیں کیادھرنے اور احتجاجی مظاہروں کی پیداوار پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کو بھی ربڑ اسٹیمپ بنا دیا یہاں عوامی مفاد نہیں بلکہ پاکستان تحریک انصاف کے مفادات کے بلز پاس ہوتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -