ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی نے آڈیٹوریم ہال بنوں کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی نے آڈیٹوریم ہال بنوں کا دورہ ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)کمشنربنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی نے آڈیٹوریم ہال بنوں کا دورہ کیااور وہاں پر موجود سہولیات اور درکار اشیاء سے متعلق آگہی لی۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ لوگوں کی فلاح و بہبود سے جڑے تمام وسائل کا استعمال بہتر طریقے سے یقینی بنانے کیلئے خود نگرانی کرونگا تاکہ جس مقاصد کے لئے پبلک مقامات متعین اور تعمیر کر دیئے ہیں،وہ حاصل ہوں۔ انہوں نے کہاکہ انہی جگہوں کی بدولت قومیں اپنی کلچر کو پروان چڑھاتے ہیں،اپنی ذہنی نشوونما اور حکومتی اقدامات میں شریک اور اس سے باخبر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بحیثیتِ قوم اپنی روایات اوراقدار کو زندہ رکھے ہوئے ہیں انہوں نے ترقی کے منازل طے کئے ہیں اور اس میں مجھے کوئی شک نہیں کہ پاکستانی قوم ایک مہذب اور تابندہ ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر موجود رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹوریم ہال بنوں نے بنوں کے عوام کیلئے اکٹھا ہونے، سیمینارزمنعقد کرنے، حکومتی ترجیحات سے باخبر رہنے اور تعلیمی سرگرمیوں کے بہت سے مواقع فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہال کے تمام اشیاء کااز سرنو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ بہتریں سہولیات مہیا کئے جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو تفریحی ماحول کی فراہمی میں حکومت اقدامات اُٹھا رہی ہے تاکہ ایک پرُ امن اور خوشحال معاشرے کی تشکیل ہو سکے۔کمشنر نے مزید کہاکہ پبلک مقامات میں درکار سہولیات کی فراہمی اور اس میں آئی ٹی لوازمات کی انسٹالیشن کیلئے کردار ادا کرونگا تاکہ مطلوبہ تفریحی، معلوماتی اور حکومتی اجتماعات کے مشترکہ مقاصد حاصل کئے جا سکے۔ بعدازاں کمشنر بنوں ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر نے پبلک لائبریری بنوں کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ بنوں کے عوام کے لئے پبلک لائبریری کسی نعمت سے کم نہیں خصوصاان طلباء کیلئے جو اپنی تعلیمی سرگرمیاں بہت آگے لے جانا چاہتے ہوں اور ان کے وسائل بھی نہ ہوں وہ بالکل مفت اور پرسکون ماحول میں اپنے بہتر مستقبل کے عزائم کی تکمیل کیلئے دفتری اوقات میں مطالعہ اور ریسرچ کر تے ہیں جو کہ بہت خوش آئند ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -