پاکستان کی امریکی آئی ٹی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت

پاکستان کی امریکی آئی ٹی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت

  

نیویارک(آئی این پی) امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے امریکی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بھرپور شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بہترین نتائج کا حامل شعبہ ہے، حکومتی پالیسیوں کے باعث آئی ٹی کے شعبے نے گزشتہ دو سال میں غیر معمولی ترقی کی۔کورونا کے پیش نظر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان امریکہ تعاون کیلئے نئی توجیحات کے مواقع میسر ہیں۔ نیو یارک قونصلیٹ نے پاکستان اور امریکہ کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو اجاگر کرنے کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیاجس میں وفاقی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی سمیت سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان، چیئرمین آئی ٹی بورڈ شباحت علی شاہ، نجیب غوری، چیئرمین اور سی ای او Netsol اور کیون خواجہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ ویبینار کا مقصد پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ممکنہ استعداد کو امریکہ میں متعارف کروانا ہے۔

دعوت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -