عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے،ریاض خان

عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے،ریاض خان

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ریاض خان نے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے۔محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران ہر ضلع میں عوام کے مسائل حل کریں بصورت دیگر وہ انضباطی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کوہاٹ کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ افسرکو معطل کرکے اس کے خلاف فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ میں بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے ملازمین کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -