جمعیت علمائے اسلام ضلع پشاور کی مجلس عاملہ پی کیز کے امراء ونظماء کا اہم اجلاس
پشاور(سٹی رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام ضلع پشاور کی مجلس عاملہ پی کیز کے امراء ونظماء کا اہم اجلاس صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن صاحب کی صدارت میں عرفان اللہ شاہ کی رہائش گاہ سعادت باغ پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش مولانا امان اللہ حقانی،عبدالجلیل جان،آصف اقبال داوزئی،سابقہ ناظم ضلع کرک رحمت سلام خٹک حاج دانشمند مولانا آحمد علی درویش،مولانا مسکین شاہ،خالد وقار چمکنی اور قاری رفیق شاہ نے شرکت کی ڈاکٹر مسعود عطیف الرحمن اور ارکان عاملہ و امراء ونظماء نے شرکت کی اجلاس میں آیندہ بلدیاتی انتخابات تنظیمی صورت سوشل میڈیا اور دیگر اہم امور سے متعلق غور وغوض کیاگیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمن صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبر پختونخوا میں انقلابی جدو جہد کا آغاز کرتے ہوئے عیدالاضحی کے بعد اہم فیصلے کررہی ہے انہوں نے کہا کہ قوم کی نظریں اسوقت جمعیت علمائے اسلام اور اسکے قائدین کی طرف مرکوز ہے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے عوام کی امیدیں ختم ہو چکی ہیں تبدیلی کے دعوے دار وں نے بھی اپنے وعدوں پر عملدرآمد کی بجائے کرپشن مافیا کو بچانے کی فکر لگی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقہ ایک طرف کمڑتوڑ مہنگائی اور دوسری لاک ڈاؤن کی وجہ کمسرپرسی کی زندگی گذار رہا ہے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا ہے کرپشن کے خلاف دو دو گھنٹے کنٹینر پر لیکچر دینے والوں نے آج کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے سابقہ حکومتوں پر الزامات لگانے والوں نے 72 سالہ ریکارڈ توڑ دیئے انہوں نے کہا کہ دو سال قبل موجودہ حکمرانوں کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے تاریخی جدو جہد نے سیلیکٹڈ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نیبین القوامی ایجنڈے کے تحت ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا قومی اور صوبوں کے پیش کردہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کیا گیاہے انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے بعد ان شائاللہ حکومت کی نااہلیوں کاپردہ چاک کیا جائیگا اور آذادی مارچ کی تحریک کے تسلسل کو برقرار رکھنے ہوئے حکمرانوں کو گھر بھیجنے پر مجبور کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ حکومت کو مزید کرونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیا جائیگا اجلاس میں عہدیداروں کو بلدیاتی انتخابات کے لیے نیبر ہڈ اور ویلیج کونسل کی سطح پر تنظیم سازی پر توجہ دینے اور انتخابات کیلئے اپنا ھوم ورک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی