سینئر صحافی عارف یوسفزئی کا اکلوتا بیٹا موسیٰ عارف کا انتقال

سینئر صحافی عارف یوسفزئی کا اکلوتا بیٹا موسیٰ عارف کا انتقال

  

صوابی(بیورورپورٹ) پشاور کے سینئر صحافی اور نجی ٹی وی چینل اب تک کے بیوروچیف عارف یوسفزئی کا تیرہ سالہ اکلوتا بچہ موسیٰ عارف انتقال کر گئے۔ انہیں منگل کی شام اپنے آبائی گاؤں ٹھنڈ کوئی ضلع صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا جنازہ میں ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم موسیٰ عارف والدین کے اکلوتے بیٹے تھے وہ منگل کی دوپہر اپنے گھر واقع عزت خان چوک گلبرک پشاور میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے اپنی بہن دس سالہ ایمان عارف سمیت بُری طرح جھلس گئے تھے جس کے نتیجے میں موسیٰ عارف بُری طرح جھلس کر وفات پا گئے جب کہ معصوم بچی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ متوفی کی میت انکے آبائی گاؤں ٹھنڈ کوئی پہنچائی گئی اور بعد ازاں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔مرحوم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (ر) اکرام اللہ خان، ایس پی نیب عنایت اللہ خان، سابق کونسلر عطاء اللہ خان اور انعام اللہ خان کے بھتیجے تھے۔ دریں اثناء مقامی صحافیوں محمد شعیب، محمد فاروق، مقدم خان، عظمت خان، امجد علی، جلیل احمد، رخسار علی، محمد ریاض، مصطفی کمال وغیرہ نے اس المناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کااظہار کر تے ہوئے سینئر صحافی عارف یوسفزئی کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب اور سوگواران کے لئے اللہ پاک سے صبر و جمیل کی دعا کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -