جنوبی وزیرستان سیکڑوں پولیس اہلکاروں کی بند تنخواہیں واگزار کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ
ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان سیکڑوں پولیس اہلکاروں کی بند تنخواہیں واگزار کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ، جنوبی وزیرستان شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق آج بروز منگل ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان ٹانک کے سامنے حال ہی میں خاصہ دار فورس سے پولیس میں شامل ہونے والے سنکڑوں پولیس اہلکاروں نے گزشتہ پانچ ماہ سے بند تنخواہیں واگزار کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کرکے ٹانک سے جنوبی وزیرستان جانے والی شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کردیا احتجاجی مظاہرے سے سماجی کارکن جھگنو وزیرستانی نے کہا کہ پولیس فورس کی تنخواہیں بند کرنا سمجھ سے بالا تر ہے، ان کا کہنا تھا کہ فورس کے جوان دن رات ایک کرکے اپنی زمداریاں احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں دوسری جانب عید قربان سر پر اپہنچا ہے اور ان کے گھروں میں کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں، ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر پولیس فورس کی بند تنخواہیں واگزار کریں ورنہ احتجاج کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا، بعد میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اقبال بلوچ نے احتجاج کرنے والے اہلکاروں سے کامیاب مذاکرات کرکے روڈ پر ٹریفک بحال کردی،