عیدالاضحی پر مستحق افراد کا خیال رکھنا مذہبی وقومی فریضہ ہے، صدر مملکت

عیدالاضحی پر مستحق افراد کا خیال رکھنا مذہبی وقومی فریضہ ہے، صدر مملکت

  

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر غریب اور مستحق افراد کی امداد کرنا مذہبی و قومی فریضہ ہے۔فلاحی تنظیمیں، سول سوسائٹی اور مخیر حضرات ان مشکل حالات میں معاشرے کے کمزور طبقات کا خیال رکھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پناہ گاہ کا دورہ کرنے کے موقع پر کیا۔صدرمملکت نے شیلٹر ہوم میں بے گھر اور نادار افراد کیلئے کئے گئے انتظامات کا معائنہ کیا۔ صدرعارف علوی کو انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔صدر کو بتایا گیا کہ تعمیراتی شعبے کے کھلنے بعد پناہ گاہ پر لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔صدر نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی بے سہارا اور مزدوروں کو معیاری خوراک کی فراہمی پر تعریف کی۔

صدر مملکت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -