پشاور،طیاروں کی لینڈنگ کے دوران پشتخرہ اور لنڈی اخون میں ہوائی فائرنگ کیخلاف دفعہ 144 کا نفاذ

پشاور،طیاروں کی لینڈنگ کے دوران پشتخرہ اور لنڈی اخون میں ہوائی فائرنگ ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے طیاروں کو لینڈنگ کے دوران درپیش خطرات کے پیش نظر ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144 کے تحت پشتخرہ، لنڈی اخون محمد، عمر گل روڈ، نوے کلی، شہید آباد، باڑہ گیٹ، کسٹم چوک، ابدرہ اور تہکال کے علاقے میں ہوائی فائرنگ، ڈرون / کواڈ کاپٹر، پتنگ اور کبوتر اڑانے، دکانوں اور اشتہاری بورڈوں پر بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر فوری طور پر عرصہ ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی ہے یہاں سے جاری ہونے والے سرکاری حکم نامے کے مطابق اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -