پشاور،پیرا میڈیکس کا مطالبات کے حل کیلئے صوبہ گیر احتجاج کا اعلان
پشاور(سٹی رپورٹر)پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کی صوبائی کے ہنگامی اجلاس میں پروموشن،اب گریڈیشن پر عمل درامد نہ کرنے کے خلاف صوبہ گیر احتجاج کا اعلان کر دیا،دس اگست سے پرامیڈیکس سیاہ پٹیاں بند کر علامتی احتجاج کرینگے جبکہ 12اگست سے ڈویژن وائز ہڑتال اور 25ستمبر بروز منگل پشاور ڈویژن کے تمام ہسپتالوں میں مکمل ایک روزہ ہڑتال سمیت صوبائی اسمبلی کے سامنے جلسہ اور دھرنا دیا جائے گا اجلاس میں ایسو سی ایشن کا اجلاس صدر وئیددار شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں دیگر عہدیدداران نے بھی شرکت کی اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے مئی 2018میں پیرا میڈیکل ستاف کیلئے ratio enhancement and restructuring کی منظوری دیتے ہوئت اعلامیہ جاری کیا تھا لیکن ان اپ گریڈڈ پوسٹوں پر پیرا میڈیکس کے پرومومشن اب تک گردش میں ہے،صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے اعلیٰ ھکام کی بار بار یقین دہانیوں کے باجود پیرامیڈیکس کے منظور شدہ اپ گریڈیشن کا فائل ایک سال سے زائد عرصے سے بیوروکریسی کے سرخ فیتے کا شکار جسکی وجہ سے سینکڑوں سنئیر پیرا میڈیکس پروموشن کے انتظار میں 30تا 35سال سروس کے باوجود بھرتی کے ابتدائی سکیل نمبر 12میں رئٹائرڈ ہوگئے ہیں اور اس ظلم کی وجہ سے سینکروں مزید سنئیر پیرا میڈیکس رئٹائرڈ ہونیوالے ہیں جو قابل افسوس ہے کابینہ عہدیدران نے متفقہ طور پر اس ظالمانہ اقدام کے خلاف صوبہ گیر احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جو مطالبات کی منظوری نہ ہنے کے بعد عیددد کے بعد شروع کیا جائے گا پیرا میڈیکل ایسوایشن خیبر پختونخوا کی جانب سے احتجاجی شیڈول کے مطابق 10اگست سے تمام پیرا میڈیکس ڈیوٹی کے دوران احتجاج کے طور ہاتھوں پر سیاں پٹیا ں بانددینگے،12اگست کو ہزارہ ڈویژن کے تمام ہسپتالوں میں مکمل ایک روزہ ہڑتال ہوگی جبکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ایبٹ آباد میں احتجاجی جلسہ ہوگا،18اگست کو بنوں ڈویژن کے تمام ہسپتالوں میں مکمل ایک روزہ ہڑتال ہوگی جبکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا،22اگست کو مردان ڈویژن کے تمام ہسپتالوں میں مکمل ایک روزہ ہڑٹال جبکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر احتجاجی جلسہ ہوگا،3ستمبر کو مالاکنڈ ڈویژن کے تمام ہسپتالوں مین ایک روزہ مکمل ہڑتال جبکہ سیدہ گروپ ہسپتال سوات میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوگا،6ستمبر کو کوہاٹ ڈویژن کے تمام ہسپتالوں میں مکمل ایک روزہ ہڑتال ہوگی جبکہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں اھتجاجی جلسہ منعقد ہوگا،15ستمبر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے تمام ہسپتالوں میں ایک روزہ مکمل ہڑتال جبکہ ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں احتجاجی جلسہ ہوگا اور 25ستمبر کو پشاور ڈویژن کے تمام ہسپتالوں میں ایک روزہ ہرتال ہوگی جبکہ صوبائی اسمبلی کے سامنے جلسہ اور دھرنا دیا جائے گا جہاں صوبائی قائدین ائندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے جبکہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں غیر معنہ مدت کی ہرتال کا العان بھی متوقع ہے اجلاس میں صوبہ کے تمام ڈویژنل،ضلعی اور ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے صدور اور کابینہ کو تیاریوں کے ہدایت جاری کر دئے۔