وزیر اعلیٰ دورہ شوال میں اہل علاقہ کیلئے الگ سڑک اور تحصیل کی منظوری دینگے،ملک شاہ محمد

وزیر اعلیٰ دورہ شوال میں اہل علاقہ کیلئے الگ سڑک اور تحصیل کی منظوری ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بہت جلد اپنے دورہ شوال میں اہل علاقہ کیلئے الگ سڑک اور شوال تحصیل کی منظوری دیں گے اور اس کے علاوہ شوال اور ملحقہ علاقہ جات کے عوام کے لئے اسپیشل پیکج کی منظوری بھی دینگے اہل علاقہ کے چلغوزے اتارنے اور کاروبار سمیت متعدد مسائل حل کرنے کے لیے شمالی وزیرستان کی جنرل آف کمانڈ (جی او سی) سے بات کریں گے ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد وزیر نے پشاور میں قبائلی مشران کے جرگے سے خطاب کے دوران کیا۔اس جرگے میں خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر ریلیف و آبادکاری اقبال وزیر سمیت ایف آر بنوں وزیر،شوئی خیل اور شوال کے مشران نے شرکت کی۔ ملک شاہ محمد وزیر نے ان اقوام کے مشران کو وزیراعلی خیبرپختونخوا کے دورے کی نوید سنائی اور تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ مشر ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں آپریشن کی وجہ سے ان کے کاروبار بند پڑے ہیں اور چلغوزے اتارنے کی بھی اجازت نہیں دیتے ہیں جس پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ وہ بذات خود اور صوبائی وزیر اقبال وزیر مشران کے ہمراہ چلغوزے کے ایشو حل کرنے سمیت اہل علاقہ کے تمام مسائل حل کرنے کے لیے شمالی وزیرستان کی جی او سی سے بات کریں گے جرگے کے اختتام پر مشران نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر اور صوبائی وزیر برائے ریلیف و آبادکاری اقبال وزیرکا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -