ہوپ ضلع نوشہرہ کا 15 اگست کو سکولز کھولنے کا اعلان

  ہوپ ضلع نوشہرہ کا 15 اگست کو سکولز کھولنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ پاکستان) ہوپ ضلع نو شہرہ نے15 اگست کو سکول کھو لنے کا اعلان کیا اگر حکو مت نے ہمیں تنگ کیا اور سکول سیل کر نے کی کوشش کی تو پھر جیل بھرواور سول نا فر ما نی کی تحریک شروع کر ینگے سکول بند ہو نے سے بچوں کا مستقبل تباہ ہوا ان خیالات کا اظہار ہوپ کے صو با ئی صدر عقیل رزاق نے غازی ما ڈل سکول اینڈ کا لج پبی میں ہوپ ضلع نو شہرہ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا اجلاس میں کثیر تعداد میں نجی سکولوں کے ما لکان نے شر کت کی اجلاس سے ضلعی صدر انوار الحق جنرل سیکر ٹری عباس خان جواد نبی سینا ایڈو کیٹ اور اختر محمد نے بھی خطاب کیا اجلاس صو بائی صدر عقیل رزاق نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ 15 اگست سے ملک بھر میں نجی تعلیمی ادارے کھو ل جا ئینگے 15 اگست کو تمام سٹاف سکولوں میں حا ضر ہو نگے اور کرونا سے بچاؤ اور احتیا طی تدا بیر ایس او پی کی تر بیت دینگے اور 17 اگست سے با قاعدہ بچوں کی پڑ ھا ئی شروع کر ینگے انہوں نے کہا کہ کسی کو ڈرنا نہیں چا ہئے اگر حکو مت نے سختی کی اور سکولوں کو سیل کیا تو سیل توڑ کر سکول کھول دینگے اگر مالکان کو گرفتار کر ینگے تو سکول پر نسپلز اور اسا تذہ سکولو ں کو کھول دینگے کسی صورت سکولوں کو بند نہیں کر نے دینگے حکو متی مذا حمت کر جیل بھرو اور سول نا فر ما نی کی تحریک شروع کر ینگے لیکن سکولوں میں بچوں کی پڑ ھا ئی جا ری رکھیں نگے