مردان، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضلع بھر میں کامیاب کارروائیاں جاری

  مردان، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضلع بھر میں کامیاب کارروائیاں جاری

  

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) مردان، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ضلع بھر میں کامیاب کارروائیاں جاری،تھانہ گڑھی کپورہ اور رستم کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن۔تین مجرمان اشتہاری، 09سہولت کاروں سمیت 37مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ بھی برآمد۔تھانہ خرکی پولیس نے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری واضح احکامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرکل ایس ڈی پی اوزکی نگرانی اور ایس ایچ اوز کی قیادت میں علاقہ تھانہ گڑھی کپورہ اور رستم کے ملحقہ علاقوں میں پولیس کا کومبنگ آپریشن کیاگیا، آپریشن کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 03 مجرمان اشتہاری،09سہولت کاروں سمیت 37مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 01کالاکوف،02رائفل،07 پستول اور180عددکارتوس برآمدکیا گیا،پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 115گاڑیوں اور96مشتبہ افراد کا ڈیٹا چیک کیا جن میں 23مشتبہ افراد کو 107/151اور14افراد کو 55/109کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔اسی طرح تھانہ خرکی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم پیر محمد سکنہ شیخانے ضلع مالاکنڈ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضے سے ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -