اسلامیہ کالج پشاور کے ملازمین کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

اسلامیہ کالج پشاور کے ملازمین کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)جائنٹ ایکشن کونسل(کلاس تھری،فور اور عملہ نظافت) اسلامیہ کالج پشاور نے اپنے مطالبات کے حق میں وائس چانسلر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کے کے مسائل عید سے قبل حل کیے جائے جبکہ جامعہ میں مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ تاریخی درسگاہ کو بحران سے بچایا جا سکے بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے احتجاج پر مجبور ہونگے اس موقع پر اھتجاجی ملازمین کے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کی دغلہ پالیسی کی وجہ سے مسائل ح ہونے کا نام نہیں لے رہے جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں جبکہ وائس چانسلر اور ایڈیشنل رجسٹرار اپنے تحریری وعدوں کی پاسداری میں مکمل نا کام ہو چکے ہیں جبکہ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجیز ملازمین کے بارے میں ہائی کورٹ پشاور کے واضح احکامات کے باجود گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی جسکی وجہ سے وہ خاندان سمیت فاقہ کشی پر مجبور ہے جبکہ کلاس تھری فور اور عملہ نطافت کے پروموشن اور ایورڈ بھی التواء کا شکار ہے تاہم تنخواہ کے عدادائیگی کے باعث اس سال ملازمین سنت ابراہیمی ادا نہیں کر سکیں گے۔ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ عید سے قبل ملازمین کے مسائل حل کیے جائے جبکہ تنخواہیں ادا کی جائے جبکہ جامعہ کو مزید بحرانوں سے بچانے کیلئے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی جلد از جلد کی جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -