پشاور میں گرمی کی شدت تاحال برقرار،حبس سے شہری بے حال

پشاور میں گرمی کی شدت تاحال برقرار،حبس سے شہری بے حال

  

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت تاحال برقرار ہے تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے کے چند علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے عید پر بارش ہونے کی خوشخبری بھی سنا دی ہے صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کی لہریں جاری ہے اور گرمی کی شدت بڑھتی جارہی ہے جبکہ حبس بھی زیادہ ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی بڑھنے کے بعد صوبے کے ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن سمیت میدانی علاقوں میں آج ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ چند ایک علاقوں میں ہوائیں بھی چلیں گی جس سے گرمی کی شدت کم ہو جائیگی ان کے مطابق پشاور میں کم از کم درجہ حرارت 25 اور زیادہ سے زیادہ 40 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اسی طرح ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد رہا محکمہ موسمیات اہلکاروں نے بتایا کہ بارشوں کا نیا سلسلہ 30 جولائی سے شروع ہوگا اور صوبے کے بیشتر علاقوں میں چار دن تک وقفے وقفے سے بارشیں ہونگی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیمرگرہ میں سات ملی میر، بالا کوٹ اور مالم جبہ میں دو،دو جبکہ کاکول میں 6 ملی میٹر بارش ہوئی ہے صوبے میں بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ریسکیو سمیت تمام متعلقہ محکمے الرٹ ہو چکے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے تیار رہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -