مدینہ ٹاؤن سے اغواء لیڈی ڈاکٹر بازیاب،ٹریکر کی مدد سے ملزم بھی گرفتار

  مدینہ ٹاؤن سے اغواء لیڈی ڈاکٹر بازیاب،ٹریکر کی مدد سے ملزم بھی گرفتار

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)مدینہ ٹاؤن کے علاقہ سے گزشتہ روز اغوا ء ہونیوالی لیڈ ی ڈاکٹرفاطمہ کو پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر بازیاب کرواتے ہوئے 60 لاکھ روپے تاوان کی رقم والے بیگ میں رکھے ٹریکرکی مدد سے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی آپریشن سید علی رضا نے پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ لیڈ ی ڈاکٹر فاطمہ کو گزشتہ روز مدینہ ٹاؤن کے علاقہ سے ملزمان نے اغواء کرلیا اور دو کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے ملزمان کے ساتھ60 لاکھ روپے تاوان میں معاملہ طے کیااور رقم والے بیگ میں ٹریکر رکھ دیا۔ پہلے لیڈ ی ڈاکٹر فاطمہ کو تاوان ادا کرکے آزاد کروایا بعد ازاں ٹریکرکی مدد سے ملزمان کو چنیوٹ سے گرفتار کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔

لیڈی ڈاکٹر بازیاب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -