عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے رعایت کے مستحق نہیں،زبیر نیازی

عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والے رعایت کے مستحق نہیں،زبیر نیازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بنوں کیپٹن (ر)محمد زبیر خان نیازی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس برائے ملاوٹ کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے دوران حلال فوڈ اتھارٹی، محکمہ خوراک اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے رعایت کے مستحق نہیں اس لئے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرینگے۔ ڈی سی نے ملاوٹ کرنے والوں او ر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ملاوٹ کرنے والوں کو گرفتار جبکہ ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش کو موقع پر ضائع کریں۔ انہوں نے کہا کہ مٹھائی اور گوداموں کی کڑی نگرانی کریں اور کسی سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ مذبحہ خانوں کی صفائی اور گوشت حکومت سے منظور شدہ ہوں ورنہ کاروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی سرکاری اہلکار یا افسر نے کسی کی پشت پناہی کی تو ان کے خلاف سخت ایکشن لونگا۔