سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس میں مزید 406.11پوائنٹس اضافہ: ڈالر 50پیسے، سونا 1114روپے سستا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ برقرار، انڈیکس میں مزید 406.11پوائنٹس اضافہ: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید 406.11پوائنٹس کے اضافے سے38627.27پوائنٹس کی بلندسطح پرپہنچ گیاجب کہ64.03 فی صدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 59 ارب 57 کروڑ 27 لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 36.85فیصد زائدرہا۔گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی برقرار رہی جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 38300،38400،38500اور38600 کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس406.11پوائنٹس کے اضافے سے 38627.27پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس بھی187.43پوائنٹس کے اضافے سے16821.71پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 225.05پوائنٹس کے اضافے سے 27253.42پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔ گذشتہ روزمجموعی طور پر392کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے251کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ122میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت71کھرب54ارب96کروڑ9لاکھ روپے سے بڑھ کر72کھرب14ارب26کروڑ87لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے لحاظ سے وائتھ پاک کے حصص 46.99روپے کے اضافے سے994.49روپے اورفلپ موریس 24.99روپے کے اضافے سے1775روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 141.21روپے کی کمی سے 6577.12روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص 51.99روپے کی کمی سے835.01روپے ہوگئی۔عالمی بینک سے 50کروڑ 50لاکھ ڈالر مداد وصولی کے باعث انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر167روپے سے گھٹ کر166روپے کی سطح پر آ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 55پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.80روپے سے کم ہو کر166.35روپے اور قیمت فروخٹ167.10روپے سے کم ہو کر166.55روپے پر آگئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر60پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.70روپے سے گھٹ کر166.20روپے اور قیمت فروخت167.20روپے سے گھٹ کر166.60روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یوروکی قیمت فروخت194روپے سے بڑھ کر194.50روپے پر جا پہنچی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 211.00روپے اور قیمت فروخت213روپے پر بدستور برقرار رہی۔عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 12ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1930ڈالرز کی سطح پر آگئی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت1300روپے کمی سے 1لاکھ22ہزار 500اور دس گرام سونے کی قیمت1114روپے کمی سے 1لاکھ5ہزار24روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1500روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
سٹاک مارکیٹ