سخاکوٹ،اے این پی یوم تاسیس کے موقع پر ریلی نکالی گئی

سخاکوٹ،اے این پی یوم تاسیس کے موقع پر ریلی نکالی گئی

  

سخاکوٹ(نمائندپاکستان)عوامی نشنل پارٹی کے 34ویں یوم تاسیس کے حوالہ سے عوامی نشنل پارٹی ملاکنڈ کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ارشاد خان مہمند اور ضلعی سینئر نائب صدر فضل سبحان خان کر رہے تھے۔ ریلی میں ضلعی نائب صدور شاد محمد خان، سجاد خان، سابق ناظم فضل احمد ایڈوکیٹ اور حاجی محمد حسن سمیت سرخ پوش نوجوانوں نے بھر پور شرکت کی اور عوامی نشنل پارٹی زندہ باد کے نعرے لگائے۔ شرکاء نے عوامی نشنل پارٹی کے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ریلی کے شرکاء نے سخاکوٹ بازار کا چکر لگایا اور مین بس سٹاپ پر جلسہ منعقد کیا جس سے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد ارشاد خان مہمند،سینئر نائب صدر فضل سبحان خان، نشنل یوتھ ارگنائزیشن کے ارگنائز ر ولید خان سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ محمد ارشاد خان مہمند نے کہا کہ عوامی نشنل پارٹی کا قیام در اصل معاشرے سے ظلم و ناانصافی، بربریت کے خاتمے اور حقیقی معنوں میں دنیا بھر کے پختونوں کو ان کے حقوق دلانے کے لئے عمل میں لایا گیا تھا اور اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ سخت حالات کے باوجود بھی اے این پی کے قائدین اور کارکنوں نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کی اور جانوں کے نذرانے دیکر پختونوں کو ان کے حقوق اور پہچان دلایا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -