تعلیم پی ٹی آئی کے منشور میں سرفہرست ہے،فضل حکیم خان

تعلیم پی ٹی آئی کے منشور میں سرفہرست ہے،فضل حکیم خان

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی اور ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ تعلیم پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے اولین ترجیحات میں شامل ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں بے پناہ تبدیلیاں لائی ہیں صوبائی حکومت کے دن رات کی کوششوں کی وجہ سے سرکاری تعلیمی اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیااور سرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کیاجس کی مثالیں خود عوام کی نظروں کے سامنے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات تعلیمی بورڈ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ آئندہ تین سالوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم کے شعبے میں ریکاڈ ترقیاتی کام اور مزید اہداف و ترجیحات کا تعین کرے گی تاکہ آئندہ نسل تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو اور اُن کا مستقبل بھی محفوظ ہو انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم کے حوالے سے کسی کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی اور نہ ہی ہم کوئی غلط فیصلے کریں گے ہم تمام فیصلے اتفاق رائے اور عوام کی مشاورت سے کرتے ہیں اگر ہم نے آج غلط فیصلے کئے تو آنے والی نسل ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں میرٹ کی بالادستی ہماری اولین ترجیح ہے تاکہ تعلیم کی بہتری کیلئے شروع کردہ اقدامات صحیح معنوں میں نتیجہ خیز ثابت ہوں اس موقع پر سوات تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ 2020کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیاسوات بورڈ کے نتائج کے مطابق انٹرمیڈیٹ 2020کے سالانہ امتحان میں پارٹ سیکنڈ کے میڈیکل گروپ میں کل 12535طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 12535کامیا ب ہوئے اور نتیجہ 100% رہا۔ پارٹ سیکنڈ کے انجینئرنگ گروپ میں 1843طلبا ء و طالبات امتحان میں شامل ہوئے جس میں 1843اُمیدوار کامیاب ہوئے اور نتیجہ 100% رہا۔ کمپیوٹر سائنس گروپ میں 695 طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں 695کامیاب ہوئے اور نتیجہ 100% رہا۔جبکہ پارٹ سیکنڈ کے آرٹس گروپ میں 7365طلباء و طالبات امتحان میں شریک ہوئے جس میں 7365 کامیاب ہوئے اور نتیجہ 100% رہا۔ میڈیکل ٹیکنالوجی گروپ میں 2 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 2 کامیاب ہوئے اور نتیجہ% 100فیصد رہا۔ اس طرح پارٹ سیکنڈ میں مجموعی طور پر 22440 طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جس میں 22440طلباء و طالبات کامیاب ہوئے اور نتیجہ 100% رہا۔مجموعی طور پر 2020 کے اس سالانہ رزلٹ کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سیدو شریف سوات سے انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں شامل ہونے والے طلباء و طالبات میں سوات پبلک سکول اینڈکالج سوات کے طالبات مروہ رول نمبر46631 اور سیدہ مناہل احمد رولنمبر 46584 نے1041 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ سوات پبلک سکول اینڈکالج سوات کے ہانیہ خان رول نمبر46521نے 1039نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی، اور گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے طالبعلم شہباز خان رول نمبر 47491نے 1035نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ میں کیڈٹ کالج سوات کے طالب علم ایمل خان رول نمبر54928نے 970نمبرلے پہلی، جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے طالب علم سلمان خان رول نمبر 54301نے 952نمبر لے کر دوسری اور سوات پبلک سکول اینڈکالج سوات کے طالب علم معاذ خان رول نمبر54736نے 950نمبر لے کرتیسری پوزیشن حاصل کی۔کمپیوٹر سائنس گروپ میں گورنمنٹ افضل خا ن لا لا کالج مٹہ سوات کی طالب علم حسن فہد رول نمبر57314نے924 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے طالب علم اعظم سیف رول نمبر57065 اورگورنمنٹ ہایرسیکنڈری سکول بلوگرام سوات کے حسنین خان رولنمبر57182 اور گورنمنٹ ڈگری کالج مینگورہ کے طالب علم فیضان علی رولنمبر57068نے بالترتیب881نمبر لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ ہایرسیکنڈری سکول بلوگرام سوات کے طالب علم حبیب اللہ رول نمبر 57184نے879نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس گروپ میں گورنمنٹ گرلز ہایئرسیکنڈری سکول لیلونی کی طالبہ عالیہ نور رول نمبر43710نے 928نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ گورنمنٹ ڈگر ی کالج ڈگر بو نیر کے طالبلعلم معاظم علی رول نمبر59915 گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول No.2 سیدو شریف سوات کی طالبہ بی بی احرام رول نمبر43681نے بالترتیب 899نمبر لیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگر ی کالج ڈگر بو نیر کی طالبہتجلہ رول نمبر43825 اور گورنمنٹ گرلزہائر سیکنڈری سکول No.2 سیدو شریف سوات کی لائبہ رشید نے بالترتیب 891نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔تقریب کے آخر میں چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان اور ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے سوات بورڈ میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں شیلڈزتقسیم کئیں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات اور ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -