صوابی، کم وولیٹج سے گھروں میں قیمتی الیکٹرانک سامان جل گیا، عوام سراپا احتجاج

صوابی، کم وولیٹج سے گھروں میں قیمتی الیکٹرانک سامان جل گیا، عوام سراپا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) کالو خان ضلع صوابی کے عوام نے بجلی کی کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے مردان صوابی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ بعد ازاں مقامی انتظامیہ اور پولیس حکام کی یقین دہانی پر عوام نے احتجاج ختم کر کے روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔ تفصیلات کے مطابق کالو خان کے عوام نے سماجی کارکن سید علی شاہ گیلانی اور حافظ فضل قادر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کر تے ہوئے مین روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ان کا مطالبہ تھا کہ علاقہ کالو خان میں نہ صرف غیر اعلانیہ طور پر لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ وولٹیج بھی انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ اس موقع پر تحصیلدار رزڑ عبدالقیوم خٹک، ڈی ایس پی پشم گل خان، ایس ایچ او منصف خان، ایس ڈی او وقار خان اور دیگر نے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کئے جس پر عوام نے احتجاج ختم کیا اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ اگر کل تک وولٹیج کا مسئلہ حل نہ کیا تو آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔