ضلع اور کزئی کے صحافیوں کت مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے: غزن جمال

ضلع اور کزئی کے صحافیوں کت مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے: غزن جمال

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول غازی غزن جمال نے منگل کو محکمہ اطلاعات کے دورے کے موقع پرمتعلقہ افسران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع اورکزئی کے صحافیوں کے مسائل بروقت حل کئے جائینگے جب کہ انضمام کے بعد صوبے کے دیگرپریس کلبوں کو ملنے والی مراعات کا اجرا بھی جلد سے قبائلی صحافیوں کو یقینی بنایا جائے۔ ملاقات کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری احمد زیب، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن امداداللہ خان، غلجو پریس کلب کابینہ کے ارکان سمیت دیگر افسرا ن بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی نے محکمہ اطلاعات حکام سے غلجو پریس کلب کے مسائل اور صحافی برادری کے مشکلات حل کرنے کیلئے بات چیت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ قبائلی صحافی برادری کی حوصلہ افزائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور قبائلی علاقوں کے صحافیوں کیلئے میڈیکل کلیمز جیسی دیگر مراعات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔ ایڈیشنل سیکرٹری احمد زیب نے معاون خصوصی اور پریس کلب ممبران کو بتایا کہ قبائلی علاقوں کے صحافیوں کیلئے ایکریڈیشن کارڈ کی بروقت فراہمی اور ضم شدہ اضلاع میں ریڈیوسٹیشنز کے قیام پر زیادہ تر کام مکمل ہوچکا ہے اور خیبر پختونخوا حکومت کی ہدایات کے مطابق قبائلی علاقوں کے پریس کلبوں کو صوبے کے دیگر پریس کلبوں کے برابر لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی محمود خان نے قبائلی اضلاع کے پریس کلبوں کیلئے بیس لاکھ فی پریس کلب کا اعلان کیا ہے جس کا اجرا قبائلی پریس کلبوں کوجاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن امداداللہ خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پریس کلبوں کودی جانی والی رقم سے قبائلی اضلاع کے صحافیوں کے مسائل حل کئے جائینگے جبکہ ان کے معاشی مسائل کے حل کیلئے بھی مزید اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے صحافیوں کی د ادرسی ہوگی۔ قبائلی علاقوں میں پریس کلبوں کے قیام اور ان کے استحکام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -