ڈسٹرکٹ سیشن ججزاور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن ججز دوہفتے کی چھٹیاں کرسکیں گے

  ڈسٹرکٹ سیشن ججزاور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن ججز دوہفتے کی چھٹیاں کرسکیں گے

  

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ سیشن ججزاور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن ججز دوہفتے کی چھٹیاں کرسکیں گے پشاورہائیکورٹ کے رجسٹرارخواجہ وجیہہ الدین کی جانب سے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججز، ایڈیشنل سیشن ججز کو جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ہرمتعلقہ جج موجودہ سال کے دوران دوہفتے کی چھٹیاں کرسکیں گے مراسلے کیمطابق ججز تین اگست سے چارستمبر تک دوہفتے تک مسلسل چھٹیاں کرسکتے ہیں تا ہم سرداضلاع چترال، شانگلہ،دیراپر،بٹگرام، کرم،تحصیل خوازہ خیل اوربحرین میں سیشن کورٹس کے ججز 2جنوری 2021سے 17فروری 2021کے درمیان چھٹیاں کرسکیں گے تاہم ان ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ چھٹی پر جانے سے قبل وہ ضرورت پڑنے پر عدالتی معاملات نمٹانے کیلئے ڈیوٹیاں حوالے کریں گے ڈسٹرکٹ سیشن ججزکوضلع قاضی،سینئرسول ججز اورسول ججز کے ہمراہ ججز کی چھٹیوں سے متعلق پلان مرتب دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ورک لوڈ کے پیش نظر ہرضلع میں جوڈیشل افسران موجود رہیں اور فوری نوعیت کے سول اور کریمینل معاملات کونمٹایاجاسکے تعطیلات کے دوران عدالتوں میں موجود عملے کو کورونا ایس اوپیز پر بھی سختی سے عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -