وزیر اعظم سے عبدالعلیم خان کی ملاقات، گندم، آٹے کی صورتحال پربریفنگ دی

  وزیر اعظم سے عبدالعلیم خان کی ملاقات، گندم، آٹے کی صورتحال پربریفنگ دی

  

اسلا م آباد/ لاہور (آن لائن،لیڈی رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان سے سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں پنجاب میں گندم و آٹے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کہیں بھی گندم و آٹے کی کوئی قلت نہیں ہونی چاہیے یہ شہریوں کی بنیادی ضرورت ہے اور محکمہ خوراک اور مقامی انتظامیہ کو اس سلسلے میں کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔سینئر و وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے وزیر اعظم عمران خان کو بتایا کہ امسال پنجاب کے تمام اضلاع میں سرکاری طور پر گندم کی ریلیز قبل از وقت شروع کر دی گئی ہے جس کا مقصد آٹے کی وافر فراہمی کو یقینی بنانا تھا۔ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان اور سینئر و وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا مابین محکمانہ و دیگر امور پرتبادلہ خیال ہوا اور مختلف امور زیر غور آئے۔

ملاقات

مزید :

صفحہ اول -