عیدالاضحی پر تین دن بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی، ترجمان پاور ڈویژن

عیدالاضحی پر تین دن بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی، ترجمان پاور ڈویژن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)عیدالاضحی پر جمعہ کی شام سے تین دن پورے ملک میں بلا تعطل بجلی فراہمی کی ہدایات دے دی گئیں۔ منگل کو ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق کمپنیوں کو ضروری ایمرجنسی ٹیمیں تشکیل دینے، ضروری اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگانے، ضروری سامان کی فراہمی اور اپنے کنٹرول رومز فعال بناے کی بھء ہدایات دے دی گئیں، مون سون کے پیش نظرصارفین کی تاروں اور دیگر تنصیبات سے حفاظتی فاصلہ رکھنے کی آگاہی اور جانوروں کو بجلی کے کھمبوں سے نہ باندھنے کے بارے آگاہی پھیلانے کی ہدایات جاری کی گئیں، پاور ڈویژن تمام صورتحال کی نگرانی فیڈرل کنٹرول سے کرے گا۔
پاور ڈویژن

مزید :

صفحہ اول -