لاک ڈاؤن کا پہلا روز، تاجروں کا احتجاج، کئی شہر وں میں تاجروں کی طرف سے دکانیں کھولنے کی کوشش، پولیس اور انتظامیہ نے زبردستی بند کرا دیں، متعدد دکاندار گرفتار، رہا

          لاک ڈاؤن کا پہلا روز، تاجروں کا احتجاج، کئی شہر وں میں تاجروں کی طرف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، شیخوپورہ،ملتان، ساہیوال (جنرل رپورٹر، لیڈی رپورٹر،بیورورپورٹس،نمائندگان) پنجاب میں تاجروں نے سمارٹ لاک ڈاؤن کو مسترد کر دیا،۔ لاہور، راولپنڈی، جھنگ سمیت کئی شہروں میں تاجروں نے دکانیں کھولنے کی کوشش کی پولیس نے زبردستی دکانیں بند کرادیں اور درجنوں تاجروں کو گرفتار کر لیا۔ لاہور کی اعظم مارکیٹ میں انتظامیہ اور پولیس میں تلخ کلام ہوئی۔فیصل آباد میں انجمن تاجران کی جانب سے ریل بازار سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکالی گئی۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ کاروبار میں پہلے ہی بہت نقصان کا سامنا ہے، مزید برداشت نہیں کرسکتے۔دکانیں کھلنے پر پولیس بھی حرکت میں آگئی اور فوری بازاروں میں پہنچ گئی۔ جوابی ایکشن کر کے شاپس بند کرا دیں۔ تلخ کلامی اور مزاحمت کرنے پر تاجروں کو گرفتار بھی کیا۔ دریں اثنافیصل آباد اور لاہور سمیت پنجاب بھر کے تاجروں نے کاروبار بند کرنے کے خلاف مزاحمت اور جیل بھرو تحریک کا اعلان کردیا۔ متاثرہ دکانداروں کا موقف ہے کہ 8روز طویل لاک ڈاؤن سے چھوٹے تاجروں کے ملازمین اور خاندان رل جائیں گے،اس لئے پنجاب حکومت کے 8 روزہ لاک ڈاؤن کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کرے اور کاروبار کرنے دے، لاک ڈاؤن کا فیصلہ دانشمندانہ نہیں ہے۔فیصل آباد کی تمام چھوٹی بڑی تاجر تنظیمیں بھی حکومتی فیصلے کے خلاف میدان میں آ گئیں۔چوک گھنٹہ گھر میں احتجاجی کیمپ لگ گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کے لئے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا مشکل ہو گیا۔ تاجروں کا موقف ہے کہ پنجاب حکومت کے 8 روزہ لاک ڈاؤن کے فیصلے سے تاجر برادری کو شدید دھچکا لگاہے حکومت نے لاک ڈاؤن کا اعلان کرکے چھوٹے تاجروں اوران کے ملازمین اور خاندانوں کو فاقے کرنے پر مجبور کر دیا۔علاوہ ازیں لاہور چیمبر کے قائدین نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ 8 روزہ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے۔ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ 9 روزہ طویل لاک ڈاؤن کا فیصلہ چھوٹے تاجروں وملازمین پر بجلی بن کر گرا، حکومت ظالمانہ فیصلہ واپس لے کر مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کرے۔قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر محمود نے کہا کہ چھوٹے تاجروں، ان کے ملازمین اور فیملیز کیلئے لاک ڈاؤن ڈرانا خواب ثابت ہوگا۔چیئرمین آل پاکستان پیپرمرچنٹ ایسوسی ایشن ذیشان سہیل ملک نے کہاکہ اچانک لاک ڈاؤن کے فیصلے سے تاجر برادری اور ملازمین کو شدید دھچکا لگا ہے۔تنظیم تاجران پاکستان کے قائدین کا اہم اجلاس شاہ عالم مارکیٹ میں ہوا، اجلاس کی صدارت صدر لاہور سید عظمت علی شاہ نے کی، اجلاس میں پیٹرن انچیف آغاذوالفقار، سینئر وائس چیرمین ملک محمد نعیم،جنرل سیکرٹری لالہ یاسر نصیر، جنرل سیکرٹری ٹرک ٹرالہ ایسوسی ایشن عبدالمتعین شیخ سمیت دیگر قائدین نے شرکت کی۔تنظیم تاجران پاکستان کے قائدین نے پنجاب حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کی سخت الفاظ مین مذمت کی اور اسے ناقابل قبول قرار دیدیا۔۔ جیل روڈ پر لاہور کار ڈیلرز فیڈریشن کے صدر شہزادہ سلیم خان نے انجمن تاجران کار ڈیلرز جیل روڈ چودھری ادریس اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، حکومتی فیصلے کے خلا ف انار کلی اور نیلا گنبد کی تاجر تنظیمیں سراپا احتجاج بن گئیں تاجروں نے کاروباربند کرنے کے خلاف مزاحمت کی اور حکو مت مخا لف تحریک چلا نے کا اعلان کیا، جبکہ لاہور تا جر تنظیمو ں کے تما م دھڑے حکو متی فیصلہ کے خلا ف متحد ہو گئے لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عرفان اقبال شیخ اور ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران نے مارکیٹیں اور بازار کھولنے کے مطالبے کی حمایت کر دی۔۔انارکلی بازار کے تاجرقائدین اور صدر پاکستان ٹریڈرزالائنس محمد علی میاں نے بھی پنجاب حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مارکیٹس وبازار کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔شہر میں تمام مارکیٹس اور بازاروں میں کاروبار بند رہا۔ انار کلی، شاہ عالم مارکیٹ، سرکلر روڈ کی دکانوں کو تالے لگے رہے۔ جبکہ اچھرہ با زارا، انا رکلی اور رنگ محل جیولری مارکیٹ میں خفیہ کاروبار جاری ہے۔ دکاندار اپنی دکانوں کے باہر کھڑا ہوکر سامان بیچنے لگے۔ پولیس بازاروں میں گشت کرنے کر رہی ہے۔ پولیس نے بند شٹرز کے سامنے سامان فروخت کرنے والوں کو بھی ہٹا دیا۔گجرات،وزیرآباد،بھاگٹانوالہ،دینہ،بصیرپور،اوکاڑہ اور متعدد دوسے شہروں میں بھی تاجعوں لاک ڈاؤں کے سلسلے میں حکومتی احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا، دکانیں بند کرانے اور کھولنے کے لئے پولیس اور تاجروں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی، پولیس نے متعدد کو گرفتار بھی کر لیا
تاجر احتجاج

کراچی، لاہور، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں کورونا سے مزید 26 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ، 1075 نئے کیسز رپورٹ ہو ئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 5881 ہوگئی۔ نئے کیسز سامنے ا?نے کے بعد مریضوں کی تعداد 276013 تک جاپہنچی ہے منگل کے روز کورونا کے مزید 1075 کیسز اور 26 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سندھ سے 574 کیسز 10 اموات، پنجاب سے 206 کیسز 9 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 214 کیسز 6 ہلاکتیں، اسلام آباد 54 کیسز ایک ہلاکت، گلگت 21 کیسز اور آزاد کشمیر سے 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے 206 کیسز اور 9 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کْل تعداد 92279 اور ہلاکتیں 2125 ہو چکی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا کے 81265 مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 54 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئی ہے۔منگل کو سندھ میں کورونا کے باعث مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 2172 ہوگئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید 574 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 119398 تک جاپہنچی ہے۔خیبر پختونخوا میں منگل کو کورونا کے مزید 214 کیسز اور 6 ہلاکتیں سامنے آئیں۔خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی طور پر 1186 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 33724 تک جاپہنچی ہے۔کے پی میں اب تک 27724 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں
کورونا ہلاکتیں

مزید :

صفحہ اول -