عثمان بزدار کی سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت

عثمان بزدار کی سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے چلاس میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداء کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جام شہادت نوش کرنے والے اہلکار ہمارے ہیرو ہیں۔ قوم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی۔

مذمت

مزید :

صفحہ اول -