وزیراعلٰی کے اچانک تھانوں کے دورے، ڈی ایس پی مغلپور ہ، ایس ایچ او معطل، جوکام کریگا، وہی عہدے پر رہے گا: عثمان بزدار

وزیراعلٰی کے اچانک تھانوں کے دورے، ڈی ایس پی مغلپور ہ، ایس ایچ او معطل، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ُؑؑ لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول تین گھنٹے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوپر روڈ،منٹگمری روڈ،ایبٹ روڈ،ایمپرس روڈ،ریلوے سٹیشن روڈ،مغلپورہ لنک روڈ،گڑھی شاہو روڈ، باغبانپورہ، کینال روڈ،جیل روڈ،گلبرگ مین بلیووارڈاوردیگر علاقوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تھانہ مغلپورہ اورتھانہ شاد مان کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ریلوے سٹیشن کے قریب پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور میں شہری سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تھانہ مغلپورہ میں صفائی کے ناقص انتظامات اوروہاں موجود لوگوں کی شکایات پربرہمی کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے شہر میں ضروری سہولتوں میں فقدان،صفائی کے ناقص انتظامات اوردیگر سہولتوں پرکمی پر سخت ایکشن لیا اوربعض افسروں کومعطل کردیاگیا ہے جبکہ بعض افسروں کو تبدیل کیاگیا ہے اوربعض افسروں کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر فرائض سے غفلت برتنے اورعوامی شکایات پر ڈی ایس پی مغلپورہ عاطف معراج اورایس ایچ اوتھانہ مغلپورہ طاہر کومعطل کردیاگیاجبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی سی پی او لاہورذوالفقار حمید اورایس پی سول لائنزصفدر رضا کاظمی کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی کیا۔وزیراعلیٰ نے چیف آپریٹنگ آفیسرپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کامران خان کی کارکردگی پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پرڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مبشرکومعطل کردیاگیا جبکہ وزیراعلیٰ نے ڈی جی سوشل ویلفیئر شاہد نیازکی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیاہے،اسی طرح ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے طارق علی بسرا کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنادیاگیا ہے جبکہ میونسپل آفیسر(انفراسٹرکچر اینڈ سروسز)میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہورانورساجدکو معطل کردیاگیا۔وزیراعلیٰ نے ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ اورڈپٹی کمشنر لاہوردانش افضال کی کارکردگی پر بھی اظہار ناراضگی کیا۔وزیراعلیٰ نے چیف ٹریفک آفیسر لاہورکیپٹن (ر) حماد رضا کی کارکردگی پر اظہار ناراضگی کیاہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہناہے کہ جو کام کرے گا، وہی عہدے پر رہے گا۔میں نے رات لاہور شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔تین گھنٹے تک صفائی کی صورتحال،سٹریٹ لائٹس اوردیگر شہری سہولتوں کا جائزہ لیا۔تھانوں میں گیااور لوگوں کے مسائل سنے۔ پناہ گاہ میں بھی مقیم لوگوں سے ملا اوران کے مسائل کا جائزہ لیا۔جہاں کمی اورکوتاہی نظر آئی،وہاں پر ذمہ داری کا تعین کر کے کارروائی کی گئی ہے۔میں آئندہ بھی اسی طرح سرپرائز وزٹ کروں گا۔
دورے

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں عید الاضحی کے موقع پر کورونا کا پھیلاؤ روکنے، شہروں میں صفائی کیلئے کیے گئے انتظامات اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اورلوکل گورنمنٹ کے ادارے عید الاضحی پر زیروویسٹ مینجمنٹ کو یقینی بنائیں۔پنجاب حکومت نے صفائی کے انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔کنٹرول روم پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ میں قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں اور صفائی کے بار ے میں شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ہونا چاہیے۔کوڑا کرکٹ اورآلائشیں اٹھانے کے بعد انہیں مناسب طریقے سے تلف کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ عید پر فیلڈ میں جاؤں گا اور خودصفائی کی صورتحال کا جائزہ لوں گا۔صفائی کے بہترین انتظامات پر پہلے تین اضلاع کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ خراب کارکردگی پر جواب طلبی ہوگی۔ لاہور اور بڑے شہروں میں صفائی کے انتظامات میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف ماحول فراہم کرنا حکومت کے متعلقہ اداروں اور محکموں کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے میٹنگ کے دوران دیگر امورنمٹانے پراظہار برہمی کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوٹوبہ ٹیک سنگھ کی سرزنش کی۔ وزیراعلیٰ نے استفسار کیا کہ کیامیٹنگ ایٹنڈ کرنے کایہ طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ایسا غیر سنجیدہ اورغیر پیشہ ورانہ رویہ برداشت نہیں کروں گا۔انسپکٹر جنرل پولیس نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے صفائی کے انتظامات کے حوالے سے کیے جانیوالی تیاریوں کے بارے میں آگا ہ کیا۔ڈویژنل کمشنرز نے اپنے ڈویژن میں صفائی کے پلان کے بارے میں بریف کیا۔چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز،ڈپٹی کمشنر لاہور،ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرزاورویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے ایم ڈیز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ

مزید :

صفحہ اول -