نواز شریف کاکورونا وباکے دوران باہر نکلنا جان لیوا،میڈیکل رپورٹ

  نواز شریف کاکورونا وباکے دوران باہر نکلنا جان لیوا،میڈیکل رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے۔ کنسلٹنٹ کارڈیوتھوراسک سرجن ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی طرف سے جاری کی گئی دوصفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں کہاگیاہے کہ میاں نواز شریف پلیٹ لیٹس، شوگر، دل، گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلاہیں،ان کا اس کورونا وباکے دوران کہیں باہر نکلنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف دل کے مرض کی وجہ سے انتہائی خطرے میں ہیں اور دل کو خون سپلائی مناسب نہیں ہو رہی، رپورٹ میں کہاگیاہے کہ یہ میاں نواز شریف کی 4 دسمبر2019ء 21دسمبر 2019ء،13 جنوری 2020ء، 12 فروری2020ء، 18 مارچ 2020ء اور 28 اپریل 2020ء کی رپورٹس کاتسلسل ہے جو پہلے ہی لاہورہائیکورٹ میں جمع کروائی جا چکی ہیں۔
جان لیوا

مزید :

صفحہ اول -