تین وزراء پر دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ،محکمہ داخلہ پنجاب کا الرٹ جاری

  تین وزراء پر دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ،محکمہ داخلہ پنجاب کا الرٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی اور صوبائی وزراء پر حملوں کا خطرہ کاتھریٹ الرٹ جاری کر دیا، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابقمحکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی سمیت صوبائی وزراء رائے حیات اور انصر مجید پر دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ ہے،اس حوالے سے تھریٹ الرٹ بھی جاری کئے جاچکے ہیں۔ مراسلے میں مذکورہ وزراء کو اپنی نقل و حرکت محدد کرنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تھریٹ الرٹ

مزید :

صفحہ اول -