مغربی افریقہ میں 4 کروڑ50 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا

  مغربی افریقہ میں 4 کروڑ50 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)مغربی افریقہ کے 13 ممالک میں خشک سالی کے باعث تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ساؤدرن افریقن ڈیولپمنٹ کمیونٹی (ایس اے ڈی سی) نے کہا کہ غذائی قلت کے شکار افراد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 'معمول کے موسم کے باعث اثرات پڑے ہیں، معاشی دباؤ اور غربت میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ کووڈ-19 سے شہریوں پر بدترین اثرات پڑے ہیں '۔افریقی تنظیم نے کہا کہ 2020 میں پورے خطے میں تقریباً 84 لاکھ بچے بھی غذائی قلت کا شکار ہیں جبکہ ان میں سے 23 لاکھ بچوں کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں اور انہیں مکمل علاج کی ضرورت ہے۔

مغربی افریقہ

مزید :

صفحہ اول -