کورنا وائرس موسمی نہیں، ایک بڑی لہر ہے، عالمی ادارہ صحت

کورنا وائرس موسمی نہیں، ایک بڑی لہر ہے، عالمی ادارہ صحت

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو 'ایک بڑی لہر' قرار دیتے ہوئے شمالی نصف کرہ میں موسم گرما کے دوران وبا کی منتقلی سے متعلق خبردار کیا ہے کہ یہ وائرس انفلوئنزا کی طرح نہیں جو موسمی رجحانات کی پیروی کرے۔برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق جنیوا میں ورچوئل بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کی عہدیدار مارگریٹ ہیریس نے کہا کہ لوگ تاحال موسموں کے بارے میں سوچ رہے ہیں، لیکن ہم سب کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ نیا وائرس ہے اور یہ مختلف طرح سے برتاؤ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی وبا کی پہلی لہر ہے، یہ 'ایک بڑی لہر' بننے جارہا ہے، اس میں اتار چڑھاؤ آئیں گے لہٰذا یہی بہتر ہے کہ اس کا خاتمہ کردیا جائے۔مارگریٹ ہیرس نے امریکا میں گرمی کے موسم کے باوجود بڑھتے ہوئے کیسز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وائرس کی سست منتقلی کے لیے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ یہ لوگوں کے بڑے اجتماعات کے ذریعے پھیل رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحتش

مزید :

صفحہ اول -