اربوں روپے کا آٹا ضائع،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا

  اربوں روپے کا آٹا ضائع،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے اربوں روپے کا آٹا ضائع ہونے کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے آٹاضائع ہونے کا نوٹس ایک شہری سکندر خان کے خط پر لیا ہے۔سکندر خان نے عدالت عالیہ کو خط لکھ کر نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر سال23 ارب روپے کا آٹا ضائع ہوتا ہے۔اسسٹنٹ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کے مطابق کیس 7 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے اور عدالت نے محکمہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور چیئرمین پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول کونوٹس جاری کیا ہے۔
نوٹس

مزید :

صفحہ اول -