ای سی سی، پٹرول مصنوعات کی قیمتیں ہر 15روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز منظور

        ای سی سی، پٹرول مصنوعات کی قیمتیں ہر 15روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)مشیر خزانہ کے زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور کی گئی۔ منگل کوجاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکے گی۔جاری اعلامیہ کے مطابق ای سی سی 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ چینی کی درآمد سے آئندہ سیزن کے آغاز تک وافر ذخائر ضرورت کیلئے دستیاب ہوسکیں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات

مزید :

صفحہ اول -