مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نمازعید سے روکنا قابل مذمت اقدام،پاکستان

    مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نمازعید سے روکنا قابل مذمت اقدام،پاکستان

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے بھارت کی جانب سے عید الاضحی کے موقع پر نمازعید پہ سخت پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی غاصب افواج نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کررکھا ہے۔منگل کو دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو نمازعید سے روکنا قابل مذمت اقدام ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی قدامات بنیادی انسانی حقوق کے بھی صریحا منافی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارت کورونا وبا کو مقبوضہ کشمیرکے عوام کی مذہبی آزادی چھیننے کے لیے استعمال کررہا ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان نے اقوام متحدہ اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے غیرآئینی اقدامات کا نوٹس لے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے واضح کیا کہ بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکے گا۔

پاکستان

مزید :

صفحہ اول -