تاریخ کے منفرد اور محدود حج0 202ء کے مناسک کی ادائیگی کا پلان جاری

    تاریخ کے منفرد اور محدود حج0 202ء کے مناسک کی ادائیگی کا پلان جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (رپورٹِ:میاں اشفاق انجم) تاریخ کے منفرد اور محدود حج2020ء کے مناسک حج کی ادائیگی کا پلان جاری، دئیے گئے شیڈول کے مطابق عازمین حج سفر کرنے کے پابند ہوں گے،سعودی وزارت الحج نے حج2020ء کے عازمین کیلئے نقل و حرکت کا پلان جاری کیا ہے،دئیے گئے پلان کے دو حصے ہیں،پہلے حصے میں عازمین کیلئے 25 سے 29 جولائی تک مکہ مکرمہ میں کورونٹائن رہنے تک محدود تھا اور دوسرا 29جولائی 8ذو الحج سے 2اگست تک کا ہے،مکہ مکرمہ میں رہنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے،آج عازمین اپنے ہوٹلز سے احرام باندھ کر صبح نماز فجر کے بعد ساڑھے5بجے سے ساڑھے سات بجے تک منیٰ کیلئے نکلنے کے پابند ہوں گے اس کیلئے آج صبح انہیں طواف قدوم کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے،آج11بجے صبح سے 11.50تک منیٰ میں واقع رہائشی ٹاور پہنچیں گے،30جولائی 9ذو الحج کو 9بجے صبح سے سوا دو بجے تک میدان عرفات پہنچ سکیں گے،مسجد نمرہ میں جانیوالے 9بجے صبح سے 10.50تک مسجد نمرہ میں داخل ہو سکیں گے،ڈیڑھ بجے سے سوا دو بجے خطبہ حج سنیں گے،ظہر اور عصر کی قصر نمازیں ایک ساتھ پڑیں گے،30جولائی کو وقوف عرفہ کے بعد حاجی مغرب اور عشاء شام 7بجے سے 8بجے تک کھلے آسمان تلے مذدلفہ میں ا دا رکریں گے،رات مذدلفہ میں گزاریں گے،10ذو الحج 31جولائی کی صبح شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے،قربانی کریں گے اور طواف زیارت کیلئے حرم جائیں گے،طواف زیارت کے بعد واپس منیٰ میں اپنے رہائشی ٹاور پہنچ جائیں گے،31اگست سے 2اگست تک دوپہر ایک بجے سے پونے4بجے تک کنکریاں مارسکیں گے،2اگست کو 4بجے سے شام6بجے تک طواف الوداع کر کے حج سے فارغ ہو جائیں گے۔،تاریخ کے محدوددورانیے کے حج شیڈول پر عمل درآمد کیلئے فول پروف سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے،عازمین تمام سفر وزارت الحج کی فراہم کردہ ٹرانسپورٹ پرکریں گے،حج2020ء اس لحاظ سے بھی انفرادیت کا حامل ہے کہ لاکھوں افراد کی بجائے چند سو افراد حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں،حج2020ء میں مناسک حج کی ادائیگی پیدل اور ٹرین کے ذریعے کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔
پلان

مزید :

صفحہ اول -