مناسک حج کا آج سے آغاز، عازمین فجر کی نماز کے بعد منیٰ پہنچیں گے

  مناسک حج کا آج سے آغاز، عازمین فجر کی نماز کے بعد منیٰ پہنچیں گے

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)حج2020ء مناسک حج کا آج سے آغاز ہو رہا ہے،مکہ مکرمہ میں موجود اس سال کے خوش نصیب عازمین حج فجر کی نماز کے بعد منیٰ میں پہنچیں گے،رات ہی حرم الحرام اور کلاک ٹاور کے سامنے نئے ماڈل کی بسیں عازمین کو منیٰ لے جانے کیلئے پہنچ گئیں تھیں،فجر کی نماز کمروں میں ادا کرنے کے بعد منیٰ کیلئے روانہ ہوں گے،4ذو الحج سے مکہ مکرمہ کے فائیو سٹار ہوٹل میں قرنطینہ ہونیوالے عازمین آجSOPکے مطابق حج2020ء کیلئے مخصوص بسوں میں منیٰ میں واقع رہائشی ٹاور میں پہنچیں گے،ایک بس میں 20افراد سوار ہوں گے،عازمین منیٰ میں 5نمازیں ادا کریں گے، کل صبح فجر کی نماز منیٰ میں پڑھنے کے بعد حج کیلئے میدان عرفات کیلئے روانہ ہوں گے۔

مناسک حج

مزید :

صفحہ اول -