چین، پاکستان، افغانستان، نیپال کا کورونا کیخلاف مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ

    چین، پاکستان، افغانستان، نیپال کا کورونا کیخلاف مشترکہ جدوجہد کا فیصلہ

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) چین،پاکستان،افغانستان اور نیپال نے کروناوائرس کیخلاف ایک ساتھ لڑنے اور معیشت کو بحال کرنے پر اتفاق کیاہے۔اتفاق اس وقت ہوا جب چینی ریاستی قونصلر اور وزیرخارجہ وانگ اِی نے ان چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی میز بانی کی۔افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ محمد حنیف اتمار، پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار اورنیپال کے وزیرخارجہ پردیپ کمار گیاوالی نے ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔وانگ نے کہاکہ ہمسایہ اورشراکت دار ہونے کے ناطے چین افغانستان،پاکستان اور نیپال کے ساتھ مشکلات پر قابو پانے، عوامی صحت کے تحفظ، کام اور پیداوار کی بحالی کو فروغ دینے اور لوگوں کے معیاری زندگی کو بلند کرنے کیلئے نوول کروناوائرس کیخلاف حتمی فتح تک کام کرنے کیلئے تیار ہے۔وانگ نے تجویز پیش کی کہ چاروں ممالک نوول کروناوائرس کیخلاف اتحاد کیلئے اتفاق رائے پیدا کریں اور خطے میں نوول کروناوائرس کیخلاف ردعمل پر مشترکہ تعاون کے طریقہ کار پر عمل درآمد کریں، وبائی امراض کیخلاف جنگ اور ویکسین کی تیاری میں تعاون میں اضافہ کریں اور وبائی مرض کے بعد معاشی بحالی اور ترقی تیز کریں۔

مشترکہ جنگ

مزید :

صفحہ اول -