وزیراعظم نے گورنر سندھ کو آج اسلام آباد طلب کر لیا

وزیراعظم نے گورنر سندھ کو آج اسلام آباد طلب کر لیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو آج اسلام آباد طلب کر لیا۔ اہم ملاقات میں کراچی کے مسائل اور وفاق کے تحت منصوبوں پر بات ہوگی۔ آرٹیکل 140اے پر عملدرآمد اور بلدیاتی حکومت کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نے گورنر سندھ کو آج بدھ کے روز اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کریں گے۔ جس میں کراچی کے اہم مسائل اور وفاق کے تحت منصوبوں پر بات چیت ہوگی۔ ملاقات میں کراچی کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -