ایف اے ٹی ایف بل پاس نہ ہوا تو بلیک لسٹ میں چلے جائیں گے، شہزاد اکبر

    ایف اے ٹی ایف بل پاس نہ ہوا تو بلیک لسٹ میں چلے جائیں گے، شہزاد اکبر

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ وہ احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف بل پاس نہ ہوا تو بلیک لسٹ میں چلے جائیں گے،اپوزیشن ہمیں بلیک میل کر رہی ہے،سینیٹ میں اپوزیشن کی مدد درکار ہے لیکن اپوزیشن کی تجاویز ناقابل عمل ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے جو تجاویز پیش کی گئی ہیں وہ ناقابل عمل ہیں، سینیٹ میں ہماری اکثریت نہیں ہے اپوزیشن کی معاونت درکار ہے،اگر اپوزیشن مطالبہ کرے کہ ان کے تمام کیسز بند ہو ں تو پھر ایسے قانون سازی نہیں ہو سکتی یہ تو سودے بازی کہلائے گی۔

شہزاد اکبر

مزید :

صفحہ اول -