الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کی دوہری شہریت کا کیس سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن میں فیصل واوڈا کی دوہری شہریت کا کیس سماعت کیلئے مقرر

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی دوہری شہریت کیس کی سماعت کے لیے 4 اگست کی تاریخ مقرر کردی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فریقین نے جواب نہیں دیا تو موجودہ ریکارڈ کی بنیاد پر فیصلہ سنا دیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ 4 اگست کو فریقین خود پیش ہوں یا اپنے وکلاء کو بھیجیں۔خیال رہے کہ فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کے لیے قادر مندوخیل نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

فیصل واوڈا

مزید :

صفحہ اول -