سینتھیا رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایف آئی اے اور پولیس کو دوبارہ نوٹس

سینتھیا رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایف آئی اے اور پولیس کو دوبارہ ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے امریکی شہری سینتھیا رچی کیخلاف اندراج مقدمہ کی ایک اور درخواست پر سماعت کے دور ان پولیس اور ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر دوبارہ نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ منگل کو ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان نے کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت عدالت میں پولیس اور ایف آئی اے نے جواب جمع نہ کرایا جس پر دوبارہ نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا گیا۔ وکیل سینتھیا رچی نے کہاکہ یہ عدالت پہلے ہی ایف آئی اے کو سینتھیا رچی کے خلاف انکوائری کا حکم دے چکی ہے۔ وکیل سینتھیا نے استدعا کی کہ دیگر درخواستیں بھی یہ عدالت نمٹا چکی اسکو بھی نمٹا دیا جائے۔جج جہانگیر اعوان نے کہاکہ فریقین کو جواب جمع کرانے دیں اس کے بعد دیکھتے ہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 5 اگست تک ملتوی کردی۔

سینتھیا رچی

مزید :

صفحہ اول -