ذرا سی بے احتیاطی دوبارہ کیسز اور اموات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے، ظفر مرزا

  ذرا سی بے احتیاطی دوبارہ کیسز اور اموات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے، ظفر ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ ذرا سی بے احتیاطی دوبارہ کیسز، اموات میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں بیماری کا پھیلاؤ کم ہوا، اس پر کسی تساہل یا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں ہونا چاہیے،پاکستان کو عید اور محرم کی صورت میں بہت بڑے چیلنجز درپیش ہیں، حکومت اور عوام مل کر پوری ذمہ داری کے ساتھ ان چیلنجز سے نمٹنا چاہیے، عوام مویشی منڈیوں میں غیر ضروری طور پر نہ جائیں۔ منگل کو قوم کے لیے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ اس بات پر ہونی چاہیے کہ ملک میں اگر بیماری کا پھیلاؤ کم ہوا ہے تو اسے مزید کم کیا جاسکے۔معاون خصوصی نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کے تجربات ہمارے سامنے ہیں جس میں ایک مرتبہ کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد وبا نے دوبارہ سر اٹھایا اور پہلے کے مقابلے میں زیادہ کیسز اور اموات سامنے آئیں چنانچہ اس سلسلے میں کوئی بھی قبل از وقت فیصلہ نہیں کیا جانا چاہیے۔

ظفر مرزا

مزید :

صفحہ اول -