حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اگست تک توسیع

حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اگست تک توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات انکوائری سے متعلق کیس میں ملوث پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10اگست تک توسیع کردی دوران سماعت عدالت نے نیب کو جلد ریفرنس بھی دائر کرنے کا حکم دیاکورونا کے خدشہ کے پیش نظر حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا نیب کی جانب سے حمزہ شہباز پر ذاتی ملازمین کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے نیب پراسیکیوٹر کاموقف ہے کہ حمزہ شہباز،سلمان شہباز، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور نصرت شہباز نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی جعلی غیر ملکی ترسیلات کے ذریعے کالے دھن کو سفید کیا اور اس کے بارے میں وعدہ معاف گواہ بھی بیان قلمبند کروا چکے ہیں،حمزہ شہباز کے وکلاء کاموقف ہے کہ سیاسی خاندان سے تعلق ہونے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے نیب نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے نیب آرڈیننس کی دفعہ 18 کو پس پشت ڈالا ہے، چیئرمین نیب نے تحقیقات کے لئے قانونی رائے نہیں مانگی اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی تحقیقات آئین کے آرٹیکل 10 (اے)کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے ہے، نیب کو سرے سے ہی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کا اختیار نہیں ہے۔

حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ آخر -