جسٹس محمد قاسم خان کی عدم دستیابی کے باعث ان کی عدالت کی پیشی فہرست منسوخ
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان کی عدم دستیابی کے باعث ان کی عدالت کی پیشی فہرست منسوخ کردی گئی،ابتدائی سماعت کے لئے مقرر ارجنٹ نوعیت کے مقدمات کی سماعت آج 29جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے،پیشی فہرست منسوخ ہونے سے اہم اور فوری نوعیت کے متعدد کیسز کی سماعت نہ ہوسکی، جس میں وزیراعظم کے مشیران خاص کی تقرریاں،پنجاب اسمبلی کا اجلاس پرائیویٹ ہوٹل میں بلانے اورکراچی طیارہ حادثہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر تھیں۔
فہرست منسوخ