کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور، رہاکرنے کاحکم

  کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور، رہاکرنے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس وحید خان نے کینیڈین شہری کے قتل میں ملوث ملزم جمیل خان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے اسے 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہاکرنے کاحکم دے دیا، درخواست گزار کے وکیل چودھری شعیب سلیم کا موقف تھا کہ کینیڈین شہری قدیر بٹ کو لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا۔ جائے وقوعہ سے ایک کار زیر حراست اور تین ملزمان کو گرفتار کیا، تھانہ مصری شاہ پولیس نے 13 افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کیا، درخواست گزار نہ موقع پر موجود اور نہ ہی اسے قتل کا علم تھا،پولیس نے بغیر گواہ اور ثبوت کے درخواست گزار کو گرفتار کیا۔ رہا کرنے کا حکم دیاجائے۔

کینیڈین شہری

مزید :

صفحہ آخر -