قادیانی غیر مسلم، قربانی کرنے پر کارروائی کی جائے، صدر ہائیکورٹ بار کا وزیر داخلہ کو خط

  قادیانی غیر مسلم، قربانی کرنے پر کارروائی کی جائے، صدر ہائیکورٹ بار کا ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)قادیانیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے لاہورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر طاہر نصر اللہ وڑائچ نے وزیرداخلہ پنجاب کو خط لکھ دیا ہے،جس میں کہاگیاہے کہ آئین میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا ہے، سپریم کورٹ بھی قادیانیوں کے شعائر اسلام استعمال کرنے پر پابندی عائد کر چکی ہے،10،11اور12 ذوالحج کو مسلمان عید الضحیٰ مناتے ہیں اور قربانی کرتے ہیں، مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام اور خاتم النبیین حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے طور پر قربانی کرتے ہیں، قادیانیوں کے غیر مسلم ہونے کے باوجود قربانی کرنے کی رپورٹس سامنے آتی ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا انتظامیہ پر لازم ہے، صوبہ پنجاب میں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا آپ کی ذمہ داری ہے، قربانی کرنے پر ہر سال قادیانیوں کے خلاف رپورٹس اور ایف آئی آر سامنے آتی ہیں، خط میں مزیدکہاگیاہے کہ صوبہ بھر کے پولیس افسران کو پابند کیا جائے کہ وہ قادیانیوں کے قربانی پر پابندی عائد کریں، عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد نہ کرانے والے پولیس افسروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے،خط کی ایک نقل آئی جی پنجاب پولیس کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

قربانی

مزید :

صفحہ آخر -