خاتون صحافی کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست،ایس ایچ او سے رپورٹ طلب

خاتون صحافی کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست،ایس ایچ او سے رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس انوار الحق پنوں نے لیسکو کے افسر کی مبینہ کرپشن کی خبر چلانے پر خاتون صحافی کو ہراساں کرنے کے خلاف دائردرخواست ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد محمد عتیق ڈوگر سے 10 روز میں رپورٹ طلب کر لی ہے، درخواست گزار خاتون صحافی مدیحہ نے ایس ایچ او عتیق ڈوگر، سب انسپکٹر رانا فیصل اور لیسکو افسر احسان اللہ فاروقی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے لیسکو افسر احسان اللہ فاروقی کی کرپشن کی خبر نجی ٹی وی چینل پر نشر کی۔ ایس ایچ او شفیق آباد نے 20 جولائی کو اسے تھانے میں طلب کر کے ہراساں کیا۔
ہراساں

مزید :

صفحہ آخر -