پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں کوروناایس او پیز کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل

پنجاب کی ضلعی عدالتوں میں کوروناایس او پیز کی نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں ہونے والے عدالت عالیہ کی کورونا کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد صوبہ کی ضلعی عدالتوں میں کرایہ داری اور گارڈین مقدمات کے معمول کے مطابق ٹرائل شروع کردیئے جائیں گے جبکہ ایسے فوجداری مقدمات جو بحث کے مرحلہ میں ہیں انہیں بھی سماعت کے لئے مقررکردیاجائے گا،علاوہ ازیں ضلعی عدالتوں میں ایس او پیز کی نگرانی کے لئے مسٹرجسٹس عاطر محمود کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے،کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈائریکٹرجنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری،سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب،میوہسپتال کے سی ای او ڈاکٹراسد اسلم اور میو ہسپتال کے ایڈیشنل ایم ایس شامل ہیں۔
کمیٹی تشکیل

مزید :

صفحہ آخر -