میرشکیل کو ہسپتال سے جیل بھجوانے کیلئے دائرمتفرق درخواست پر نوٹس جاری

میرشکیل کو ہسپتال سے جیل بھجوانے کیلئے دائرمتفرق درخواست پر نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس شہرام سرور چودھری اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بنچ نے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمن کو ہسپتال سے جیل واپس بھجوانے کے لئے دائر شکائت کنندہ اسد کھرل اور صحافی ظہیرالدین بابر کی طرف سے دائرمتفرق درخواست پر فریقین کو 14ستمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔ درخواست گزار نے کہاکہ میر شکیل الرحمن تندرست ہیں انہیں بلاجواز سروسزہسپتال میں رکھا گیاہے جہاں وہ لوگوں سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں،ہسپتال کو سب جیل بھی قرارنہیں دیاگیا۔میر شکیل الرحمن کراچی جاتے ہیں،جس پر عدالت نے کہا کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ہم اس معاملے کو مرکزی کیس میں دیکھیں گے۔

جیل بجھوانے

مزید :

صفحہ آخر -